ڈاکٹر زاہد حمید چغتائی کے ساتھ رات افسوسناک واقعہ کی مذمت

ڈاکٹر زاہد حمید چغتائی کے ساتھ  رات افسوسناک واقعہ کی مذمت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹرسکندرحیات وڑائچ اور پی ایچ اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی نے کہا ہے کہ لیہ میں تعینات ماہر امراض سینہ’دمہ و ٹی بی ڈاکٹر زاہد حمید چغتائی کے ساتھ رات افسوسناک واقعہ کی پی ایم اے سرگودھا اور پی ایچ اے سرگودھا شدید مذمت کرتی ہے ۔

 قابل تشویش بات یہ ہے کہ لیہ سے شورکوٹ کے درمیان کار پولیس چوکیوں سے بھی گزری۔ اس واقعہ سے پورے پنجاب کی ڈاکٹر کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹرسکندرحیات وڑائچ اور پی ایچ اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ اس سلسلے میں پی ایم اے لیہ جو بھی فیصلہ کرے گی پی ایم اے سرگودھا اور پی ایچ اے سرگودھا ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں