مہنگا چکن بیچنے پر پر 2 دکانداروں پر مقدمات، جرمانے

 مہنگا چکن بیچنے پر پر 2 دکانداروں پر مقدمات، جرمانے

مہنگا چکن بیچنے پر پر 2 دکانداروں پر مقدمات، جرمانےپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے قیمتوں پر عملدرآمد چیک کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے چکن مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو چکن فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے اور اوورچارجنگ پر مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے جیل روڈ، ڈائیوو روڈ سمیت مختلف علاقوں میں چکن کی قیمتوں پر عملدرآمد چیک کیا اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر موقع پر ہی کارروائی کی۔ریاض حسین انجم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں