پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

 پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد سی پیک منصوبہ، ہمارے قومی مستقبل کیلئے اہم معاشی سنگ میل کی حیثیت رکھتا

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ خوشاب کی زیر نگرانی پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ نے بطور مہمانِ خصوصی پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے ۔پرچم کشائی کے دوران پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے دونوں پرچموں کو سلامی دی۔ شرکا نے تقریب نے پاک چین دوستی ، پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک چین دوستی کے 75سالہ دور مکمل ہونے پر پاکستان اور چینی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں عیاں ہے ، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے مابین مثالی سفارتی تعلقات کے 75سال چین اور پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ سی پیک منصوبہ، ہمارے مستقبل کیلئے اہم معاشی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ تقریب میں قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان،سی ای او ایجوکیشن محمد عیسی لالی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک اظہر اعوان ،ریسکیو، 1122، سول ڈیفنس اساتذہ ایم سی کے افسران کے علاوہ ڈی سی آفس ودیگر محکموں کے افسران شریک تھے ۔آخر میں دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں