تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے عمر رسیدہ شخص جاں بحق

تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر  سے عمر رسیدہ شخص جاں بحق

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا عمر رسیدہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 9 کے رہائشی چوہدری جلال دین دوائی لینے کے لیے ایک میڈیکل سٹور گئے تھے ۔ واپسی پر جیسے ہی وہ مین روڈ پر آئے تو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے انہیں ابتدائی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔مرحوم چودھری جلال دین، پروفیسر محمد رفیق، پروفیسر طاہر جلال اور سرجن ڈاکٹر شفیق جاوید کے والد تھے ۔ ان کی نمازِ جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں