گرین بس منصوبہ بند ہونے پر حکومت کو جواب دینا ہوگا: ملک عطااللہ

گرین بس منصوبہ بند ہونے پر حکومت  کو جواب دینا ہوگا: ملک عطااللہ

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک عطااللہ اور مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں پنجاب حکومت کی کسی پالیسی یا منصوبے کے ثمرات عوام تک واضح طور پر نہیں پہنچ سکے ۔

 انہوں نے کہا کہ کل تک گرین منصوبوں کے قصیدے پڑھنے والے اور فاروقہ سے گرین بس چلنے کا دعویٰ کرنے والے اب عوام کو بتائیں کہ ساہیوال سے سرگودھا کے لیے چلنے والی گرین بس سروس بند ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہی منصوبے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جو مستقل بنیادوں پر جاری رہیں۔ چند روزہ سہولتوں کو بڑی کامیابی قرار دینے والوں کو منصوبہ بند ہوتے ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو سیاسی تشہیر کے بجائے پائیدار بنیادوں پر چلایا جائے تاکہ شہری حقیقی طور پر مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں