عید کے 3 دنوں میں ریسکیو 1122 نے 460 افراد کو امداد فراہم کی

عید کے 3 دنوں میں ریسکیو 1122  نے 460 افراد کو امداد فراہم کی

خوشاب (نمائندہ دنیا )عیدالاضحیٰ کے دوران ریسکیو 1122 خوشاب کے اہلکاروں نے مجموعی طور پر 460 مریضوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو سٹیشن انچارج علی حسین کے مطابق تین روز کے دوران 60 ٹریفک حادثات میں 305 افراد زخمی ہوئے جبکہ 147 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ آتشزدگی، لڑائی جھگڑوں اور دیگر واقعات کے متاثرین سمیت 343 مریضوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک ڈوبنے کے واقعہ پر بھی بروقت کارروائی کی گئی جبکہ 13 مریضوں کو ریفرل سروس کے تحت بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں