کمرشل عمارتوں میں پارکنگ کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا حکم

کمرشل عمارتوں میں پارکنگ کی  خلاف ورزیوں پر کارروائی کا حکم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کمرشل عمارتوں کی جانب سے پارکنگ کیلئے مختص جگہ نہ چھوڑنے اور اس جگہ کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

جاری ہدایات کے مطابق میونسپل کارپوریشن سمیت تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو کہا گیا کہ ایسے تمام کمرشل پلازوں اور عمارتوں کا ازسرنو سروے کیا جائے جن عمارتوں میں پارکنگ کی جگہ فراہم نہیں کی گئی یا نقشہ منظوری کے باوجود پارکنگ ایریا کو غیر متعلقہ استعمال میں لایا جا رہا ہے ، ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے جس میں بھاری جرمانے اور ضرورت پڑنے پر عمارتوں کو سیل کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں