اسلامی نظام ہی جرائم اور بدامنی کا مؤثر حل ہے : طارق خان

 اسلامی نظام ہی جرائم اور بدامنی کا مؤثر حل ہے : طارق خان

اسلامی نظام ہی جرائم اور بدامنی کا مؤثر حل ہے : طارق خان ملک میں آئے جرائم کے واقعات ہو رہے ، بدامنی اور بے حیائی بڑھ گئی

موچھ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی موچھ کے رہنما طارق خان نے کہا ہے کہ معاشرے کو قتل و غارت، ڈکیتیوں اور دیگر جرائم سے نجات دلانے کے لیے اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئے روز ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین جرائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ بدامنی اور بے حیائی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان مسائل کا مستقل اور مؤثر حل صرف اسلامی تعلیمات اور نظامِ عدل میں موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام سے اسلامی قانون کے نفاذ کے لیے تعاون کی اپیل کر رہی ہے ، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ لوگ جرائم، بدامنی اور معاشرتی خرابیوں کو برداشت کر رہے ہیں لیکن اسلامی نظام کی حمایت میں بھرپور کردار ادا نہیں کر رہے ۔طارق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں امن، انصاف اور فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور ایک بہتر نظام کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کریں اور اسلامی اصولوں پر مبنی نظام کے نفاذ کی کوششوں کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں