دفعہ 144 کی خلاف ورزی،متعدد افراد کیخلاف مقدمات

دفعہ 144 کی خلاف ورزی،متعدد افراد کیخلاف مقدمات

دفعہ 144 کی خلاف ورزی،متعدد افراد کیخلاف مقدماتغیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔ اسی طرح 12 نہر میں نہانے اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 12 افراد کو بھی حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس ایچ او اسامہ اسد نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ہدایات کی پابندی کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عید کے دنوں میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں