2کلو سونے میں مبینہ خورد برد، صراف کی درخواست پر مقدمہ

2کلو سونے میں مبینہ خورد برد، صراف کی درخواست پر مقدمہ

2کلو سونے میں مبینہ خورد برد، صراف کی درخواست پر مقدمہ محمد اصغر نے حیدر علی اور محمد کامران کو سونا پہنچانے کے لیے مال سپرد کیا تھا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بلاک نمبر 3 کے ایک صراف کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کے دو کلو سونے سے محروم کر دیا گیا۔صراف محمد اصغر نے اپنے کاروباری شراکت داروں حیدر علی اور محمد کامران کے ساتھ اعتماد کی بنیاد پر فیصل آباد میں ایک پارٹی کو دو کلو سونا پہنچانے کے لیے مال سپرد کیا۔ تاہم ملزمان نے مبینہ طور پر امانت میں خیانت کرتے ہوئے سونا خورد برد کر لیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ صراف کی جانب سے بار بار مطالبے پر ملزمان ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور بعد ازاں سونا واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ مزید یہ کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں