7 افراد گرفتار،قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور شراب بر آمد

7 افراد گرفتار،قبضہ سے  ناجائز اسلحہ اور شراب بر آمد

خوشاب(نمائندہ دُنیا) ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس نے مزید 7 افراد کو قانون کی گرفت میں لے کر ان کے وقبضہ سے ناجائز اسلحہ اور شراب بر آمد کر لی۔

 ساتوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، قائد آباد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ دو سیون ایم ایم رائفلیں ایک تیس بور پسٹل اور سات کارتوس بر آمد گئے خوشاب پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے ایک بندوق بارہ بور ایک تیس بور پسٹل ۔چار کارتوس اور 20لٹر دیسی شراب بر آمد ہوئی۔ جبکہ قائد آباد پولیس نے دورن گشت اسلحہ لے کر گھومنے والے ایک شخص کو قانون کی گرفت میں لے کر اس سے ایک سیون ایم ایم رائفل اور سات گولیاں بر آمد کیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں