امام مسجد اور اسکے اہل خانہ پر تشدد،مقدمہ درج

 امام مسجد اور اسکے اہل خانہ  پر تشدد،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) امام مسجد اور اسکے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کرنے پر 3خواتین سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 نواحی محلہ کشمیریانوالہ میں امام مسجد قاری عبدالرحمان کے گھر میں گزشتہ روز تنویر وغیرہ آٹھ افراد جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں ڈنڈے سوٹے اٹھائے داخل ہوئے اور گھریلو سامان زبردستی باہر پھینکنا شروع کر دیا ۔ملزمان نے مزاحمت پر امام مسجد اور اسکے بھتیجے آصف کو سوٹے مار کر مضروب کر دیا۔ اس دوران اہل علاقہ نے جمع ہو کر مداخلت کی تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے ، متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ یہ مکان اس نے چھ سال قبل ملزمانکے والد منیر سے خریدا ہے اور رقم بھی ادا کر دی مگر ملزمان مکان پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں