شہید انسپکٹر کی برسی پرپولیس کے افسران کی قبر پر حاضری
میانوالی (نامہ نگار )ضلع میانوالی میں شہید ہونے والے ضلع سرگودھا کے رہائشی شہید انسپکٹر محمد رمضان سندرانہ کی برسی کے موقع پر ضلع سرگودھا پولیس کے افسران کی شہید کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی جی پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم اور ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کی ہدایات پر سرگودھا پولیس کے افسران و جوانوں نے 03 جون 2009 کو ضلع میانوالی میں دوران تعیناتی شہید ہونیوالے ضلع سرگودھا کے رہائشی شہید انسپکٹر محمد رمضان سندرانہ کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔