چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے سے محروم
شاہ پور صدر (نامہ نگار) چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہو گئے ۔
محمد گلباز کی آر سی سی فیکٹری سے مونو موٹر معہ پلاسٹ پائپ مالیتی تیس ہزار روپے ، محمد حسین سکنہ میگھہ کدھی کی دکان سے 25 لٹر پٹرول ، بسکٹ مالیتی تیرہ ہزار اور نقدی پچاس ہزار، ا اللہ رکھا کی دکان سے نامعلوم چور ایک موبائل مالیتی 20 ہزار نقدی 20ہزار محمد ارشد کے زرعی رقبہ سے سولر پنل مالیتی 60 ہزار عبد العظم، کے ٹریکٹر کی بیٹری مالیتی 45 ہزار ہارون احسن کے کریانہ سٹور سے سامان مالیتی 10 ہزار چوری کر کے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تلاش شروع کردی۔