مقدمہ میں مطلوب 1 سال سے روپوش اشتہاری گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں مطلوب 1 سال سے روپوش مجرم اشتہاری گرفتار،ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے تھانہ سٹی میانوالی کو ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں مطلوب 1 سال سے روپوش مجرم اشتہاری سیف الرحمن سیفی سکنہ اٹک کو گرفتار کیا۔