موچھ میں بارش اور تیز ہوا کے چلنے سے کئی گھنٹے بجلی بند

 موچھ میں بارش اور تیز ہوا  کے چلنے سے کئی گھنٹے بجلی بند

موچھ(نمائندہ دنیا) موچھ میں بجلی کی بندش معمول بن گئی بارش اور تیز ہوا کے چلنے سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے ۔

موچھ اور گردونواح میں معمولی آندھی اور بارش ہو تو واپڈا اہلکار بجلی بند کرکے گہری نیند میں چلے جاتے ہیں اور اکثر و بیشتر 24گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کی جینا محال ہو جاتا ہے اور بجلی کے نہ ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ایکیسن واپڈا سے علاقے کے صارفین۔نے ملاقات بھی کی ہے کہ فالٹ کے بغیر بجلی بند نہ کی جائے لیکن معاملہ پھر بھی جوں کا توں ہے ۔جبکہ واپڈا ہلکار کہتے ہیں کہ ہمیں ایکسیئن کی طرف سے ہدایات ہیں جب کبھی تھوڑی آندھی یا بارش ہو تو آپ مکمل فیڈر بند کردیا کریں۔ ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی شخصیت کفایت اللہ خان عالم خان خیل نے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ارباب اختیار خدارا موچھ کی عوام کے ساتھ یہ ظلم بند کریں اور بجلی کی طویل کا سلسلہ ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں