ذہنی معذور لڑکی کے ورثا کو تلاش کرکے انکے حوالے کر دیا
کندیاں (نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس کو دوران گشت ملنے والی ذہنی معذور لڑکی کے ورثاء کو کلورکوٹ بھکر سے تلاش کرکے انکے حوالے کر دیاتھانہ پپلاں پولیس کو دوران گشت ذہنی معذور لڑکی ملی جو اپنے گھر یا فیملی کے متعلق کچھ نہیں بتا سکتی تھی۔
پپلاں پولیس نے لڑکی کو اپنی حفاظت میں لے لیاایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر عمر فاروق، اے ایس آئی خالد خان اور انکی ٹیم نے لڑکی کے ورثاء کی تلاش کیلئے علاقے میں پتہ جوئی کی ۔اور اس کے بھائی کو کلورکوٹ ضلع بھکر سے تلاش کرکے اسکے حوالے کر دیامعذور لڑکی کے بھائی نے میانوالی پولیس کے اس تعاون اور کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا