آندھی اوربارش،درخت زمین بوس،متعدد سولر پلیں اڑ گئیں

 آندھی اوربارش،درخت زمین بوس،متعدد سولر پلیں اڑ گئیں

آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی جو کئی گھنٹوں بعد بجلی بحال ہوئی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)گزشتہ شب طوفانی ہوا کے ساتھ بارش درجنوں درخت زمین بوس اور متعدد سولر پلیں اڑ گئیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے نو بجے کے بعدشدید آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں درجنوں درخت طوفانی ہواؤں کامقابلہ نہ کرسکے جبکہ سولر پلیٹوں کے اڑنے کی بھی اطلاعات ہیں آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی جو کئی گھنٹوں بعد بجلی بحال ہوئی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا محکمہ موسمیات نے مذید طوفانی ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں