پریس کلب بھاگٹانوالہ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد

پریس کلب بھاگٹانوالہ کے زیر  اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پریس کلب بھاگٹانوالہ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں صحافیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کا اتحاد اور باہمی تعاون ہی پریس کلب کی مضبوطی کی ضمانت ہے ۔  انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پریس کلب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ تمام ممبران نے عید ملن پارٹی کے کامیاب انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں