پھلروان میں مجالس عزا ،و بیرون ممالک سے عقیدت مندوں کی شرکت

 پھلروان میں مجالس عزا ،و بیرون  ممالک سے عقیدت مندوں کی شرکت

پھلروان(نامہ نگار) پھلروان میں تاریخی سالانہ 17-18 جیٹھ باوا صدا سرکار، صنف اعزاز و ماتم داری بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین عالی مقام اور جانثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں امام بارگاہ شاہ مردان پھلروان میں سید علی رضا بادشاہ سرکار کے زیر اہتمام مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

 جس میں حسب روایت اندرون و بیرون ممالک سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، علماء و ذاکرین نے فلسفہ شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالی، مومنین کی بھاری تعداد نے بھرپور شرکت کر کے حب اہلبیتؑ سے دلوں کو منور کیا۔ سید علی رضا نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، زاہرہ کے لعل نے میدان کربلا میں جو عظیم قربانی دی وہ تا حشر زندہ رہے گی، نواسہ رسول ﷺ نے سر دے کر ہمیں سر اٹھا کر چلنے کا سلیقہ سکھا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں