ضلع کچہری میں مسلح تصادم کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آٹھ افراد گرفتار

ضلع کچہری میں مسلح تصادم کی کوشش  ناکام بناتے ہوئے آٹھ افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری میں مسلح تصادم کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آٹھ افراد گرفتار کر لئے جن سے جدید ہتھیار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا جاتا ہے۔

 کہ تھانہ بھیرہ میں قتل اور اقدام قتل کے ایک مقدمہ کی پیشی کے سلسلہ میں فریقین ضلع کچہری میں آئے ہوئے تھے جن کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی، جو گالم گلوچ کرتیہ وئے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ،اور اسلحہ کی نمائش کر کے ایک دوسرے پر ہاوی ہونیکی کوشش کی تاہم اس سے قبل کے بات مزید بڑھتی پولیس کی بھاری نفری موقع پر آ گئی۔اور موقع پر آٹھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے اسلحہ جات بھی قبضہ میں لے لئے گئے ،پولیس نے محمد امجد ، واجد علی، سلیمان، جاوید، اکرام جبکہ دوسرے فریق کے ظفر اقبال، نبیل ، رضوان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں