میانی گوندپور میں عظیم الشان مذہبی محفل کا انعقاد، علماء و مشائخ کی شرکت
میانی( نامہ نگار ) میانی گوندپور میں عظیم الشان مذہبی محفل کا انعقاد، علماء و مشائخ کی شرکت۔ میانی کے علاقے میں ایک عظیم الشان مذہبی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس روحانی و دینی اجتماع کا مقصد عشقِ رسول ﷺ اور دینی تعلیمات کو عام کرنا تھا اس محفل پاک میں جگر گوشہ سلطان العارفین حضرت پیر فیاض الحسن سروری قادری صاحب نے شرکت کی محفل میں معروف علماء کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ کو اتحاد، اخوت اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ شرکاء نے پرجوش انداز میں درود و سلام پیش کیا اور روحانی ماحول سے خوب استفادہ کیا تقریب میں مختلف نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا جس میں خصوصی شرکت قاری شاہد محمود قادری صاحب نے کی جس سے محفل پاک کا سماں مزید روحانی اور پرنور ہو گیا۔