محرم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہپور

محرم کے دوران سیکیورٹی کے فول  پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی  بنایا جائے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہپور

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عوامی سہولت اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر صفائی، روشنی، ہنگامی امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، ہنگامی طبی سہولیات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں