چوروں کا دو رکنی گینگ گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا) کٹھہ سگھرال پولیس کی دبنگ کاروائی، علاقہ میں خوف کی علامت بننے والا چوروں کا دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کئے گئے ملزمان قمر عباس ولد غلام جیلانی آجڑی اوردلباز ود محمد اکرم آجڑی سکنائے موضع نلی سے 3وارداتوں میں چرایا جانیوالا 4لاکھ40ہزار روپے کا سامان برآمد کر لیا گیا ، مال مسروقہ میں70ہزار روپے مالیت کا ٹیبلٹ ایک لاکھ 20ہراز روپے مالیت کاموٹر سائیکل اور اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا ایک بچھڑا بھی شامل ہے ۔ ملزمان قمر عباس آجڑی اور دلباز آجڑی کیخلاف تھانہ کٹھہ سگھرال میں چوری اور رسہ گیری کے تین مقدمات درج تھے اور ان کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عماری شیرازی نے چوری کی تین وارداتوں میں ملوث اس گروہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او کٹھہ سگھرال اور ان کی پوری ٹین کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔