اپنا کھیت پروگرام،ایک خاندان کا ایک ہی افردآلاٹ کا اہل ہو گا

 اپنا کھیت پروگرام،ایک خاندان کا ایک ہی افردآلاٹ کا اہل ہو گا

سرکاری ملازم کو اس پروگرام کے لیے نہ اہل تصور کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر

خوشاب(نمائندہ دنیا ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اپنا کھیت ،اپنا روزگار پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منقعد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداﷲ خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ ومتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے دیگر تحصیلوں نوشہرہ،قائدآباد،نورپور کے اسسٹنٹ کمشنرزنے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو اسسٹنٹ کمشنرزنے اپنی اپنی تحصیلوں میں اپنا کھیت،اپنا روزگار پروگرام کے حوالے سے رسیو شدہ درخواستوں ،ریجکیٹ اور پینڈنگ درخواستوں کے پراسس بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اپناکھیت،اپنا روزگار پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں بے زمین افراد کو 5 ایکٹرتک زمین 10 سالہ لیز پر صرف100 روپے فی ایکڑ سالانہ پر دی جائے گی اہلیت کے مطابق درخواست گزار بے زمین ہو یا اس کے پاس زیادہ سے زیادہ 10 مرلے کا صرف ایک رہائشی پلاٹ ہو درخواست دہندہ اسی موضع یا ملحقہ موضع کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔ ایک خاندان کا صرف ایک ہی افراد آلاٹ کا اہل ہو گا سرکاری ملازم کو اس پروگرام کے لیے نہ اہل تصور کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اپنا کھیت، اپناروزگار پروگرام کے تحت رسیو شدہ درخواستوں پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسس جلد مکمل کرنے کے ا حکامت جاری کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں