ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے نکالا ،غوث نیازی

 ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے نکالا ،غوث نیازی

معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا

خوشاب(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ ہماری جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے نکال کر سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی،ملکی معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی مثالی کارکردگی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتامسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں ستھر ا پنجاب پروگرام، ہونہار سکالر شپ پروگرام ، مریم کی دستک ،کھیلتا پنجاب ،ایئر ایمبولینس ،کشادہ سڑکیں ،خوشحال پنجاب ،گرین ٹریکٹر ،الیکٹرک بائیک اور الیکٹر ک بسیں ،اپنا چھت اپنا گھر سمیت درجنوں ایسے منصوبے دیئے ہے جس سے پنجاب کے عوام کا معیار زندگی اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا گراف بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی مقبو لیت نے ہمارے سیاسی مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگی قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کے عوام کو جو منصوبے دیے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، آج بھی ان کی تمام تر توجہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مرکوز ہے ۔ ڈاکٹر غوث نیازی نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت انشاء اﷲ نئے مالی سال کا جو بجٹ پیش کرے گیوہ اپنی مثال آپ ہو گا ، انشاء اﷲ معاشرے کا کوئی بھی فرد ریلیف سے محروم نہیں رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں