ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے پر عرس ،میلہ مہاب شاہ منسوخ

ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے  پر عرس ،میلہ مہاب شاہ منسوخ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر عرس ،میلہ مہاب شاہ منسوخ کر دیا گیا ۔

128سال سے پیر مہاب شاہ کا عرس اور 4روز تلک میلہ لگتا رہا ہے میلے کی شروعات دربار مہاب شاہ پر چادر پوشی سے ہوتی تھی تصدق حسین خان اپنی زندگی میں چادر پوشی کرتے رہے انکی وفات کے بعد انکے بیٹے سردار عاشی خان،حسن خان وغیرہ چادر پوشی کی رسم ادا کرتے رہے گذشتہ 128سال سے یہ سلسلہ چلتا رہا امسال ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر میلہ انتظامیہ نے تمام پروگرام منسوخ کر دئے جس کے باعث علاقہ تفریحی پروگرام سے محروم ہو گیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں