مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی کاموں سے ہمیشہ عوام کو فائدہ پہنچا ،رانا عبدالغفار
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن ساہیوال کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالغفارحکیم مختار انجم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی کاموں سے ہمیشہ عوام کو فائدہ پہنچا ہے انھوں نے کہا کہ
کوٹ مومن سے براستہ سرگودھا سیلانوالی موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ انشااﷲ ضرور بنے گا انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہی دریائے جہلم پر پل تعمیر کروا کر خوشاب میانوالی سمیت سرگودھا کے عوام کو تحفہ دیا تھا جبکہ ساہیوال سے براستہ فاروقہ سیلانوالی کارپٹ روڈ بھی انہیں کے دور میں شروع ہوئی تھی اور انشااﷲ موٹر وے بھی آیندہ مالی سال میں مکمل ہو جائے گا۔