کندیاں رورل ہیلتھ سنٹر کو آؤٹ سورس کیے جانے کے بعدطبی سہولیات کی عدم دستیابی کا انکشاف

 کندیاں رورل ہیلتھ سنٹر کو آؤٹ  سورس کیے جانے کے بعدطبی  سہولیات کی عدم دستیابی کا انکشاف

کندیاں (نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی جانب سے کندیاں رورل ہیلتھ سنٹر کو آؤٹ سورس کیے جانے کے بعد لڑائی جھگڑوں، زخمیوں اور دیگر میڈیکو لیگل کیسز (MLC) کے مریضوں کو مقامی سطح پر طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد مریم نواز ہسپتال کندیاں میں میڈیکو لیگل کیسز وصول نہیں کیے جا رہے ۔ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر اکرام اللہ خان کے مطابق لڑائی جھگڑے ، زخمی یا جان بحق ہونے کے واقعات براہِ راست پولیس اور عدالتی کارروائی سے منسلک ہوتے ہیں۔، اس لیے ایسے کیسز کی قانونی کارروائی اور دستاویزی عمل صرف سرکاری ہسپتالوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں