15 کروڑ سے تعمیر کیے جانے والا جدید سہولت بازار پپلاں منصوبہ تاحال مکمل نا ہو سکا
کندیاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تقریباً 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا جدید سہولت بازار پپلاں منصوبہ تاحال مکمل نا ہو سکا۔
جس پر شہریوں، تاجروں اور سماجی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم منصوبے کا مقصد مہنگائی پر قابو پانے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے ساتھ عوام کو پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں پر فراہم کرنا ہے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض مقامات پر غیر معیاری ریت، پتھر، بجری، سیمنٹ اور اینٹوں کا استعمال کیا گیا۔جبکہ تعمیر شدہ حصوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے عمارت کی مضبوطی اور پائیداری متاثر ہونے کا اندیشہ ہے