سابقہ مقدمہ بازی کی بنا پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ بازی کی بناء پر شہری کو قابو کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سیشن کورٹ کے قریب زاہد محمود نامی شہری کو مخالفین نے سابقہ مقدمہ بازی کی بناء پر قابو کرلیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا اور اس دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔