قومی سیاست میں کرپشن، تشدد اور انتقامی کاروائیاں جمہوریت کیلئے زہر قاتل ،ملک ذیشان اسلم

قومی سیاست میں کرپشن، تشدد اور  انتقامی کاروائیاں جمہوریت کیلئے  زہر قاتل ،ملک ذیشان اسلم

خوشاب(نمائندہ دنیا ) پیپلز پارٹی کے راہنما ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرنے کیلئے مثبت جمہوری روایات کو فروغ دینا ضروری ہے ۔

 قومی سیاست میں کرپشن، تشدد اور انتقامی کاروائیاں جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے سیاسی کلچر میں رونما ہونیوالی منفی تبدیلیوں کے باعث و طن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کے ازالہ کیلئے تمام محب وطن جمہوری قوتوں کے اجتماعی سوچ اپنا سیاسی و پارلیمانی کردار ادا کرنا ہو گا ، یہ ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ حکمران اتحاد اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو سیاسی کلچر کی تبدیلی اور مثبت سیاسی رویوں کے فروح کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک بھارت معرکہ آرائی کے دوران پوری قوم ایک صف میں کھڑی نظر آئی اسی طر ح ہر قومی ایشو پرمتحد نظر آنا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں