پولیس نے 11 جواریوں کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 11 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے جناح کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جو کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے میں مصروف تھے ۔ جن کے قبضے سے موبائلز، نقدی، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔