بھیرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بھیرہ میں فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد

بھیرہ(نامہ نگار)پوور ہیلپ فورس بھیرہ کے زیرِ اہتمام 8 جون بروز سوموار جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

کیمپ میں بھلوال سے آنے والی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مفت طبی معائنہ (چیک اپ) کرے گی۔پوور ہیلپ فورس کے رہنماؤں شیخ علی حمزہ، ملک حفیظ خان بلوچ اور ملک اسد خان بلوچ نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں سینے کے امراض کی تشخیص کے لیے مفت چیسٹ ایکسرے ، مفت ادویات کی فراہمی اور ماہر ڈاکٹروں سے مفت مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں