ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کیورنگ کمپانڈ کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے منگور روڈ پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کیے جانے والے کیورنگ کمپانڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور تکمیل کے مختلف مراحل بارے بریفنگ دی۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔