شوہر کی ستائی ہوئی تین بچوں کی ماں پریس کلب میانوالی پہنچ گئی

شوہر کی ستائی ہوئی تین بچوں کی  ماں پریس کلب میانوالی پہنچ گئی

میانوالی (نامہ نگار)محلہ نور پورہ میانوالی کی شوہر کی ستائی ہوئی تین بچوں کی ماں ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی پہنچ گئی۔

 یہاں اس نے صحافیوں کو بتایا کہ مبینہ طور پر اس کا شوہر اسے سخت مارپیٹ کرتا ہے اور کافی عرصہ سے اسے والدین سے خرچہ لانے کو کہتا رہا ہے اب جبکہ وہ گردوں کی مریضہ ہے اور والدین بھی نہیں ہیں تو وہ کس سے پیسے مانگ کر لائے ہیسے نہ ہوں تو شوہر پھر مارتا پیٹتا ہے نہ مکان کا کرایہ دیتا ہے نہ بچوں کا خرچہ جس سے میں سخت پریشان ہوں خاتون نے سی ایم پنجاب مریم نواز ، آئی جی پنجاب ،آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی سے اسے تحفظ دلوانے اور مالی حالات بہتر کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں