دھاگہ مل میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی

دھاگہ مل میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی

سرگودھا(سٹاف )لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم سرفراز مسیحی نے 20 سالہ مسماۃ(ل) کو دھاگہ مل میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا اور اسے چک 88 جنوبی میں واقع اپنے گھر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ لڑکی کی والدہ روبینہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ تھائی رائیڈ کے مرض میں مبتلا ہیں اور صحت کی خرابی کے باعث خود کام کاج نہیں کر سکتیں۔روبینہ بی بی کے بیان کے مطابق جب ان کی بیٹی مقررہ وقت پر گھر واپس نہ آئی تو وہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ملزم کے گھر پہنچ گئیں۔ گھر میں داخل ہونے پر انہوں نے اپنی بیٹی کو روتے اور مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے دیکھا۔ انہوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ نے نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں