لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پرسوٹوں سے 5افراد کوزخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جھگڑے کے دو مختلف واقعات کے دوران گل والا میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر عبدالرحمان وغیرہ نے قمر عباس، عبداﷲ ،ریان ،عارف قمر اور محمد زاہد کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور جاتے ہوئے قیمتی وموبائلز و نقدی بھی لے اڑے ۔
جبکہ سلیمان کالونی میں بچو ں کی لڑائی کے تنازعہ پر امیر سلطان اور اسکے ساتھیوں نے اکرام اور علی سلطان کو لہولہان کر دیا اس دوران محلے دار محمد اسامہ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے بھی زخمی کر دیا،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔