اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے مہم میں مزید تیز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ۔
ایس ایچ او شاہ پور سٹی منور اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم فضل سے رائفل 44 بور اور تیمور سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ قانون کی بالادستی ہر صورت قائم رکھی جائے گی اور ایسے عناصر جو نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف مائل کر رہے ہیں۔، ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شہری اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔