محرم میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار اد ا کرینگے ، اسسٹنٹ کمشنر
محرم میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار اد ا کرینگے ، اسسٹنٹ کمشنر شرانگیزی نفرت مذھبی منافرت پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)محرم الحرام کے ایام میں امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار اد ا کریں گے کلورکوٹ شہر پرامن شہر ہے اور یہاں کے تمام مسالک نے امن کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اﷲ اس بار بھی تمام مسالک محرم کے ایام میں مقامی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار فیض فرید اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ اور ڈی ایس پی کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار نے میونسپل کمیٹی کلورکوٹ میں محرم الحرام کے سلسلسہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام مجالس جلسوں کو سخت پولیس سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور محرم الحرام کے ایام میں شرانگیزی نفرت مذھبی منافرت پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اس موقعہ پر کلورکوٹ کی معروف مذہبی شخصیت قاری عزیز الرحمان،تاجر راہنماوں رانا محمد خالد،رانا حفیظ الرحمان،شیر عبا س خان نیازی،سید عمران عباس نقوی،سیدمظفر نقوی،سید نوید حیدر ودیگر نے محرم الحرام کے جلسوں روٹس سمیت امن وامان کے لیے انتظامیہ کو تجاویز دیں اور محرم الحرام مین امن کے قیام کے لیے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی،میٹنگ میں چیف افسیر ایم سی کلورکوٹ سہیل انو رخان نیازی اور ایم ایس ٹی ایچ کیو کلورکوٹ ڈاکٹر کلیم انو ر شاہ نے مجالس کے روٹس صفائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی اور زخمی عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی ٹیم گاڑیاں دینے کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ کے اختتام پر محرم الحرام میں امن کے قایام ملک کی ترقی سلامتی کی دعا کی گئی۔