بستی شاہ گل میں بجلی کی فراہمی چوبیس چوبیس گھنٹے معطل رہی

 بستی شاہ گل میں بجلی کی فراہمی چوبیس چوبیس گھنٹے معطل رہی

موچھ (نمائندہ دنیا)موچھ کے نواحی علاقہ بستی شاہ گل محمد والی کی لائن میں بجلی کی فراہمی چوبیس چوبیس گھنٹے معطل رہتی جس کی مین وجہ بستی شاہ گل محمد تا سید محمد والا تک بوسیدہ میٹیریل ہے۔

 یہ لائن ساٹھ سال پہلے لگائی گئی تھی جسکی اب تک کوئی ایک تار تبدیل نہیں کی گئی ھے تاریں لٹک کر زمین کو چھو رہی ہیں ۔ھوا کے ایک جھونکے سے اس بوسیدہ لائن کی وجہ سے کوٹ بیلیاں ۔بستی شاہ گل محمد والی ۔سید محمد والا ۔چاہ عباس خان والا موچھ اور ملحقہ علاقوں کی بجلی بندہو جاتی ہے ۔ واپڈا کسی بڑی تباہی کے انتظار میں ھے حالانکہ کئی بار میانوالی میں متعلقہ لوگوں کو تحریری طور پر آگاہ کر چکے ہیں کہ اس لائن پر نیا میٹیریل ڈالا جائے تا کہ پورے علاقے میں بجلی بحال رھے گرمیوں میں روزانہ جھکڑ چلتے ہیں ۔اور ھمارے سارے علاقے کی بجلی منقطع کر دی جاتی ھے اہلیان علاقہ حاجی عطا اللہ ۔ملک امتیاز کمال خیل۔سید منیر شاہ۔امیر عبداللہ ۔حاجی عزیز اللہ خان ۔امیر عبداللہ خان اور دیگر کئی لوگوں نے واپڈا میانوالی سے اس لائن پر نیا میٹیریل ڈالنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں