نوجوانوں میں آئس کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ
نوجوانوں میں آئس کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ پل گیارہ میں منشیات فروشوں نے دیدہ دلیری سے اپنے جال پھیلا دیے ہیں
46اڈا(نمائندہ دنیا )پل گیارہ میں موت کا کاروبار عروج پر نوجوانوں میں \'آئس\' کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ۔ پل گیارہ اور گردونوح میں \'آئس\' کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ، جس کی لپیٹ میں آ کر درجنوں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق، علاقے میں سرگرم منشیات فروشوں نے دیدہ دلیری سے اپنے جال پھیلا دیے ہیں، جس کے باعث کم عمر لڑکے اس مہلک نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں \'آئس\' براہِ راست انسان کے مرکزی اعصابی نظام اور دماغ پر حملہ کرتی ہے ، جس سے نوجوان شدید ذہنی پستی، چڑچڑے پن اور جسمانی کمزوری کا شکار ہو رہے ہیں۔ سماجی حلقوں اور معززینِ علاقہ نے والدین کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بدلتے ہوئے رویوں، جاگنے کے معمولات اور دوستوں کے حلقے پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں اس ناسور کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے اہلِ علاقہ نے آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پل گیارہ اور اردگرد کے علاقوں میں منشیات کے اڈوں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ اس خاموش قاتل کے سپلائرز کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے ۔