دکانوں کے شیڈز مقررہ معیار کیمطابق نصب کرنیکی ہدایت

 دکانوں کے شیڈز مقررہ معیار کیمطابق نصب کرنیکی ہدایت

دکانوں کے شیڈز مقررہ معیار کیمطابق نصب کرنیکی ہدایت تمام دکاندار 7 جون تک دکانوں کے بیرونی شیڈز کو 3 فٹ کی مقررہ حدود میں لائیں

بھیرہ(نامہ نگار)حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تحصیل بھیرہ میں دکاندار حضرات کو اپنی دکانوں کے بیرونی شیڈز مقررہ معیار کے مطابق نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا ہے کہ تمام دکاندار 7 جون 2026 تک اپنی دکانوں کے بیرونی شیڈز کو 3 فٹ کی مقررہ حدود میں لائیں اور انہیں سبز رنگ کے منظور شدہ شیڈز سے تبدیل کریں انہوں نے بتایا کہ شیڈز پر منظور شدہ سائن بورڈ (جامع مسجد بگویہ والا) بھی نصب کرنا ضروری ہوگا تاکہ بازاروں میں یکسانیت اور خوبصورتی کو فروغ دیا جا سکے ۔ اس اقدام کا مقصد شہری علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ، تجاوزات کے خاتمے اور کاروباری مراکز کو منظم بنانا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں