شہری شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح:ڈی جی ایف ڈی اے
شہری شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح:ڈی جی ایف ڈی اےشہریوں نے ایف ڈی اے سے متعلق مختلف امور اور مسائل کی نشاندہی کی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کو \"کمپلینٹ فری\" ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تمام انتظامی صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت وہ ہر شہری کے لیے مکمل طور پر قابلِ رسائی ہیں تاکہ محکمانہ خدمات سے متعلق درپیش مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے ۔انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل کی ٹیم کے زیر اہتمام گزشتہ روز منعقدہ کھلی کچہری کے دوران درخواست گزاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر شہریوں نے ایف ڈی اے سے متعلق مختلف امور اور مسائل کی نشاندہی کی۔ڈی جی ایف ڈی اے نے درخواست گزاروں کے مسائل بغور سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے