مغویہ کے شوہر کی درخواست پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا) سلانوالی کہ نواح سے شادی شدہ خاتون کا مبینہ اغواء سلانوالی پولیس نے مغویہ کے شوہر کی درخواست پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر ایک 117 شمالی کے رہائشی محمد بخش ولد محمد یار قوم کھوکھر نے تھانہ سلانوالی پولیس کو کو مقدمہ کے اندراج کے لیے ایک درخواست گزاری تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ شب میری اہلیہ ط ح رفع حاجت کے لیے گھر سے باہر گئی تو مسلح افراد گن پوائنٹ پر اسے اغواء کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے مبینہ مغویہ کے شوہر کی درخواست پر 3 افراد مسمیان حسیب علی ولد محمد ریاض محمد سلیم ولد محمد اکبر سمیت 3 افراد کے خلاف زیر دفع 496 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔