پل گیارہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،3 ملزم گرفتار
46اڈا(نمائندہ دنیا)پولیس چوکی پل گیارہ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،3 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران انچارج پولیس چوکی سب انسپکٹر محمد ارتضا نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1200 گرام چرس، 200 گرام آئس اور منشیات فروختگی کی رقم برآمد کر لی پہلی کارروائی میں ناکہ بندی کے دوران سب انسپکٹر محمد ارتضیٰ نے مشکوک شخص غلام حسین عرف گامن بٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1200 گرام چرس اور 1500 روپے نقدی برآمد کی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔دوسری کارروائی میں سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کے دوران شہزاد عرف کالو سکنہ 107 جنوبی کو گرفتار کیا، جس کی تلاشی سے 100 گرام آئس برآمد ہوئی مزید کاروائی میں رحمت اللہ سکنہ 107 جنوبی سے 100 گرام آئس برآمد ہوئی