کندیاں ریلوے کوارٹرز سے قیمتی تعمیراتی ملبے کی مبینہ چوری

 کندیاں ریلوے کوارٹرز سے قیمتی تعمیراتی ملبے کی مبینہ چوری

کندیاں (نمائندہ دنیا ) کندیاں ریلوے کوارٹرز سے قیمتی تعمیراتی ملبے کی مبینہ چوری کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، شہریوں کے مطابق خالی پڑے ریلوے کوارٹرز سے اینٹیں، سریا، دروازے ، کھڑکیاں اور دیگر قیمتی سامان مسلسل نکالا جا رہا ہے۔

 جس سے قومی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی گئی تاہم صورتحال میں کوئی واضح بہتری نظر نہیں آ رہی عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں علاقہ مکینوں نے ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ قومی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ریلوے کوارٹرز میں ہونے والی مبینہ چوریوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ سرکاری املاک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں