اے کیٹیگری کے ماتمی جلوس کے روٹس کا وزٹ اور معائنہ

 اے کیٹیگری کے ماتمی جلوس  کے روٹس کا وزٹ اور معائنہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کا چکڑالہ میں محرم الحرام پر نکلنے والے اے کیٹیگری کے ماتمی جلوس کے روٹس کا وزٹ اور معائنہ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے چکڑالہ کا وزٹ کیا اور محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے اے کیٹیگری کے ماتمی جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیکیورٹی و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او موسیٰ خیل اسد عباس خان، ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر ملک عبدالغفار، انچارج سیکیورٹی و دیگر افسران موجود تھے ۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو مجالس و جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں