دھوکہ دہی اور فراڈ ،چار شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا

دھوکہ دہی اور فراڈ ،چار شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں چار شہریوں کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے 128جنوبی کے اﷲ دتہ سے محمد زید نے 27لاکھ روپے ،استقلال آباد کے احتشام سے ہارون خالد نے 10لاکھ روپے ،ورک کالونی محمد اقبال سے فرخ گل نے 10لاکھ 70ہزار روپے ،بلاک نمبر10کے محمد مصطفی سے ظہور احمد نے 64لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد بر دکر لیں جس پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں