پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے60سالہ شخص کو زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی گاؤں 51 جنوبی میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے 60 سالہ شخص کو زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نذیر احمد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر مسجد جا رتھا کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی نذیر احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔